سابق امریکی خاتون اول جل بائیڈن کا سابق شوہرموجودہ اہلیہ کے قتل کیس میں گرفتار
واشنگٹن(اے ایف پی)سابق امریکی خاتون اول جل بائیڈن کے سابق شوہر ولیم اسٹیونسن کو ڈیلاویئر میں اپنی موجودہ اہلیہ لنڈا اسٹیونسن کے قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق 77 سالہ اسٹیونسن پر پہلے درجے کے قتل کا مقدمہ دائر کیا گیا ہے ۔ 64 سالہ لنڈا28 دسمبر کو جوڑے کے گھر میں مردہ پائی گئی تھیں۔گرفتار ملزم ضمانت کے لیے 5لاکھ ڈالر ادا نہیں کر سکا۔ لنڈا اپنی فیملی اور بیٹی پوتی کے ساتھ وقت گزارنے کی شوقین اور ایک مقامی کاروباری خاتون تھیں۔ 77سالہ ولیم اسٹیونسن 1970 سے 1975 تک جل بائیڈن کے شوہر تھے ، بعد میں ان کی طلاق ہو گئی ۔ جل بائیڈن نے 1977 میں سابق صدر جو بائیڈن سے شادی کی تھی۔