روس کی ملٹری انٹیلی جنس کے نائب سربراہ پر فائرنگ ہسپتال میں حالت تشویشناک

روس کی ملٹری انٹیلی جنس کے  نائب سربراہ پر فائرنگ  ہسپتال میں حالت تشویشناک

ماسکو(اے ایف پی ،رائٹرز)روس کے دارالحکومت ماسکو میں نامعلوم حملہ آور نے فائرنگ کرکے روس کی ملٹری انٹیلی جنس (جی آر یو)کے نائب سربراہ کوشدیدزخمی کردیاجن کی ہسپتال میں حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔۔۔

روسی حکام کاکہناہے کہ نامعلوم حملہ آور نے لیفٹیننٹ جنرل ولادی میر الیکسیف پر ان کی رہائش گاہ کے قریب فائرنگ کی اور متعددگولیاں چلائیں ۔حملہ آور فرارہوگیاجبکہ ولادی میر الیکسیف کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں