جاپان دنیا کا سب سے بڑا جوہری پاور پلانٹ 9فروری کو دوبارہ چلا دے گا
ٹوکیو(اے ایف پی)جاپان9فروری کو دنیا کے سب سے بڑے جوہری پاور پلانٹ کو دوبارہ چلاد ے گا جسے 2011میں تکنیکی خرابی کے باعث بند کردیاگیاتھا۔۔۔
ٹوکیو الیکٹرک پاور کے زیر انتظام کاشی وازاکی کاریوا پلانٹ کے سربراہ تاکیوکی انگاکی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پلانٹ میں خرابی الارم کی ترتیب سے منسلک تھی تاہم اس نے پلانٹ کے محفوظ آپریشن کو متاثر نہیں کیا، 2011میں زبردست زلزلے اور سونامی نے فوکوشیما ایٹم پلانٹ کے تین ری ایکٹرز کو پگھلادیاتھاجس کے باعث اسے بند کردیاگیاتھا۔