سی ای او واشنگٹن پوسٹ مستعفی
واشنگٹن(اے ایف پی)واشنگٹن پوسٹ کے سی ای او اور پبلشر ول لیوس نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔۔۔
انہوں نے یہ اعلان ایسے وقت میں کیا جب اخبار نے حال ہی میں بڑے پیمانے پر نوکریوں میں کٹوتی کی تھی، جس سے قارئین میں ناراضگی پیدا ہوئی۔ لیوس نے ایک ای میل میں کہا کہ یہ ادارہ چھوڑنے کا صحیح وقت ہے ۔ ان کی جگہ چیف فنانشل آفیسر جیف ڈی اونوفرایو کو تعینات کیا گیا ہے ، جو گزشتہ سال اس ادارے میں شامل ہوئے تھے ۔