عراق:صدام کے ساتھی میجر جنرل سعدون کو پھانسی دیدی گئی
بغداد(دنیا مانیٹرنگ)عراقی حکومت نے صدام حسین کے ساتھی میجر جنرل سعدون صبری جمیل القیسی کو پھانسی دے دی۔ نیشنل سکیورٹی سروس کے مطابق جنرل القیسی نے 1980 میں ممتاز عالم محمد باقر الصدر اور ۔۔
ان کی بہن بنت الہٰدی کو پھانسی دی تھی۔ جنرل القیسی الحکیم خاندان کے متعدد ارکان سمیت دعوت اسلامی کے درجنوں رہنماؤں اور کارکنوں کے قتل میں ملوث تھے ۔حکام کے مطابق جنرل القیسی 2003 میں صدام حکومت کے خاتمے کے بعد شام فرار ہوگئے تھے ، 2023 میں عراق کے شہر اربیل چلے گئے جہاں چند ماہ بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ القیسی صدام دور میں اعلیٰ عہدوں پر فائز رہے ، ریاستی سلامتی کے ڈائریکٹر ،ساحلی شہر بصرہ اور نجف میں ڈائریکٹر آف سکیورٹی کے عہدے پر بھی فائز رہے ۔