مقبول بٹ کا42 واں یوم شہادت مقبوضہ کشمیر میں آج مکمل ہڑتال

مقبول بٹ کا42 واں یوم شہادت   مقبوضہ کشمیر میں آج مکمل ہڑتال

سر ی نگر (اے پی پی)ممتاز آزادی پسند کشمیری رہنما محمد مقبول بٹ کے 42ویں یوم شہادت کے موقع پر آج بدھ کو مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کی جائے گی۔

ہڑتال کی اپیل کل جماعتی حریت کانفرنس اور جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ نے کی ہے ۔ محمد مقبول بٹ کو بھارت نے 11 فروری 1984 کو کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی قیادت کرنے پر نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں پھانسی دے دی اور جیل کے احاطے میں ہی دفن کر دیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں