دبئی ایئرپورٹ: 9کروڑ 52لاکھ مسافروں کی آمد کا نیا عالمی ریکارڈ
دبئی(اے ایف پی)دبئی کے مرکزی ہوائی اڈے نے 2025 میں 9کروڑ 52لاکھ مسافروں کو ہینڈل کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔۔
اس دوران دسمبر میں 87لاکھ مسافر آئے جو ماہانہ ریکارڈ ہے ۔ دبئی ایئرپورٹس کے مطابق ہوائی اڈا اپنی زیادہ سے زیادہ صلاحیت پر کام کر رہا ہے ۔ اس سال مسافر ٹریفک 9کروڑ95لاکھ تک پہنچنے کی توقع ہے ، جبکہ 2032 تک نئے المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تکمیل پر یہ تعداد 10کروڑ15لاکھ تک ہو سکتی ہے ۔