بنگلہ دیش انتخابات کی نگرانی کیلئے 55 ہزار سے زیادہ مبصرین
ڈھاکہ (دنیا نیوز)بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ کا تختہ الٹنے کے بعد گزشتہ روز ہونے والے انتخابات کی نگرانی 55 ہزار سے زیادہ مبصرین نے کی ،بنگلہ دیشی الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات اور ۔۔۔
ریفرنڈم کے مشاہدے کیلئے تقریباً 200 غیر ملکی صحافی بھی بنگلہ دیش پہنچے ، بین الاقوامی مبصرین میں سے 80 مختلف عالمی تنظیموں کی نمائندگی کرتے ہیں جبکہ باقی مختلف ممالک سے تعلق رکھتے ہیں، جن میں آزاد یورپی مبصرین بھی شامل ہیں۔مبصرین 21 ممالک سے آئے ہیں جن میں پاکستان 8، بھوٹان 2، سری لنکا 11، نیپال 1، انڈونیشیا 3، فلپائن 2، ملائیشیا 6 ، اردن 2 ، ترکیہ 13، ایران 3، جارجیا 2، روس 2، چین 3، جاپان 4، جنوبی کوریا 2، کرغزستان 2، ازبکستان 2، جنوبی افریقا 2 اور نائجیریا 4 شامل ہیں۔