جنوبی کوریا:مارشل لا کیس سابق وزیر داخلہ کو 7سال قید
سیئول(اے ایف پی)جنوبی کوریا کی عدالت نے سابق وزیر داخلہ لی سانگ من کو2024کے مارشل لا کیس میں کردار کے جرم میں سات سال قید کی سزا سنائی ہے ۔۔۔
سابق صدر یون نے دسمبر 2024 میں اچانک فوجی حکمرانی نافذ کی اور مسلح افواج کو قومی اسمبلی میں تعینات کیا، جبکہ شہری حکومت کو معطل کیا گیا۔ عدالت نے کہا لی سانگ نے تنقید کرنے والے میڈیا کو بجلی اور پانی کی فراہمی روکنے کی ہدایات دی تھیں۔ عدالت نے انہیں حلف نامہ میں جھوٹ بولنے پر بھی مجرم قرار دیا۔