عالمی سطح پریوٹیوب کی سروس مختصر وقت کیلئے معطل رہی
واشنگٹن (اے ایف پی) یوٹیوب نے عالمی سطح پر لاکھوں صارفین کو متاثر کرنے والے عارضی تعطل کو حل کر لیا۔۔۔
ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق 3لاکھ سے زائد افراد نے ویب سائٹ تک رسائی میں مسائل کی رپورٹ کی۔مسائل کی وجہ یوٹیوب کے ری کامنڈیشن سسٹم میں خرابی تھی، جس کی وجہ سے ویڈیوز ہوم پیج، ایپ، یوٹیوب میوزک اور یوٹیوب کڈز پر ظاہر نہیں ہو رہی تھیں۔ یوٹیوب نے کہا کہ اب تمام پلیٹ فارم معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں۔