لڑا ئی روکیں :امیر قطر کا ٹرمپ کو فون
دوحہ (اے ایف پی)قطر کے حکمران شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے ہفتے کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کی اور خطے میں لڑائی کو محدود کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
شیخ تمیم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق اس کال کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے میں تازہ ترین سکیورٹی صورتحال اور اس کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا۔ بیان میں مزید کہا گیا:امیر نے اس خطرناک کشیدگی کو سفارتی حل اور پرامن ذرائع سے محدود کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔