ایران :طالبات کے جاں بحق افسردہ

ایران :طالبات کے جاں بحق افسردہ

لندن (این این آئی)نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے کہا ہے کہ ایران میں متعدد طالبات کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر افسردہ ہوں۔

اپنے بیان میں ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ شہریوں خصوصاً بچوں کی اموات ناقابل قبول ہے ۔ملالہ یوسف زئی نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ خطے میں تشدد فوری بند کیا جائے ۔ تمام فریقین شہریوں اور تعلیمی اداروں کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر بچے کو امن کے ساتھ جینے اور تعلیم حاصل کرنے کا حق حاصل ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں