تیز رفتاری پر 1ہزار پاؤنڈ جرمانہ

 تیز رفتاری پر 1ہزار پاؤنڈ جرمانہ

لندن(دنیا مانیٹرنگ) بانی تحریک انصاف کی سابقہ اہلیہ جمائما خان کو تیز رفتاری پر 1 ہزار پاؤنڈ یعنی 3 لاکھ 76 ہزار سے زائد پاکستانی روپے کا جرمانہ کیا گیا ہے ۔۔ ۔

رپورٹ کے مطابق جمائما نے اپنے نام رجسٹرڈ کار حد رفتار سے تیز چلائے جانے پر پولیس خط کا جواب نہیں دیا تھا۔انہوں نے موقف اختیار کیا کہ گھر میں تزئین و آرائش کا کام جاری تھا، پولیس کا خط بلڈر سے گم ہوگیا۔ اکتوبر تک مجھے پولیس کے خط کا علم ہی نہیں تھا، جیسے ہی خط ملا فارم بھر کر بھیج دیا تھا، کار بلڈر چلا رہا تھا، قصور وار مجھے ٹھہرا دیا گیا۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں