چین کا ٹیکنالوجی مقابلے کیلئے 5 سالہ روڈمیپ تیار کرنیکا اعلان
بیجنگ (رائٹرز)چین نے رواں ہفتے اپنے قومی پارلیمانی اجلاس میں مشرقِ وسطیٰ اور مغربی طاقتوں کے ساتھ ٹیکنالوجی مقابلے کے اگلے مرحلے کا روڈمیپ پیش کرنیکا اعلان کیا ہے ۔۔
، جس میں مصنوعی ذہانت ،انسان نما روبوٹکس اور خلائی ٹیکنالوجی کو صنعتی پیمانے پر فروغ دینے کے اہداف شامل ہیں۔ اجلاس میں اگلے پانچ سالہ پلان کا خاکہ بھی جاری ہوگا، جس میں اے آئی کو مینوفیکچرنگ اور سٹراٹیجک صنعتوں میں ضم کرنا شامل ہے ۔