سوڈان:169افراد کو ہلاک کرکے اجتماعی قبر میں تدفین

سوڈان:169افراد کو ہلاک  کرکے اجتماعی قبر میں تدفین

روینگ(اے ایف پی)جنوبی سوڈان میں بڑھتے تشدد کے دوران 169 افراد کو ہلاک کرکے اجتماعی قبر میں دفن کر دیا گیا۔۔۔

 شمالی روینگ انتظامی علاقے کی وزیر صحت الزبتھ اچول نے میڈیا کو بتایا کہ 169 لاشوں کو اجتماعی قبر میں سپرد خاک کیا گیا ہے ۔ مقامی وزیر اطلاعات جیمز مونیلواک نے بھی ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے خبردار کیا کہ مزید لاشیں ملنے کی صورت میں تعداد بڑھ سکتی ہے ۔ حالیہ مہینوں میں ملک میں تشدد کے واقعات میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں