آبنائے ہرمز کی بندش ، تیل قیمتیں مزید5فیصد بڑھ گئیں

آبنائے ہرمز کی بندش ، تیل قیمتیں مزید5فیصد بڑھ گئیں

دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹس مسلسل مندی کا شکار ، امریکی ڈالر مضبوط اگر ایران تنازع طویل ہوا تو عالمی سطح پر مہنگائی بڑھے گی :تجزیہ کار

لندن،پیرس ،نیو یارک (اے ایف پی) ایران جنگ کے اثرات ،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید5فیصد بڑھ گئیں۔ برینٹ کروڈ فی بیرل 85اعشاریہ12ڈالر پر پہنچ گیا، جو جولائی2024کے بعد سب سے بلند سطح ہے ، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس  انٹرمیڈیٹ74اعشاریہ 47ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا۔ ماہرین کے مطابق خلیج میں حملے اورآبنائے ہرمز کی بندش کی وجہ سے سپلائی متاثر ہوئی ہے ، جس سے عالمی مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہوئی ہے ۔ توانائی کے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر تنازع مزید طویل ہوا تو عالمی معیشت پر بھی دباؤ بڑھے گا اور مہنگائی میں اضافہ متوقع ہے۔

مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازع کے باعث عالمی سٹاک مارکیٹس نے منگل کو شدید مندی دیکھی۔ جرمنی کا ڈی اے ایکس 2 فیصد، پیرس کا سی اے سی 40 تقریباً 1.8 فیصد اور لندن کا ایف ٹی ایس ای 100 تقریباً 1.4 فیصد نیچے آیا۔ امریکی ڈاؤ جونز اور ایس اینڈ پی 500 میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی۔ جاپان کا نکئی 225 تقریباً 1.3 فیصد گرا جبکہ جنوبی کوریا کا کوسپی انڈیکس 7 فیصد تک کم ہوا۔ فرینکفرٹ، میڈرڈ اور میلان کی مارکیٹیں تقریباً 4 فیصد گر گئیں۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں