چینی شپنگ کمپنی نے خلیجی ممالک کیلئے سروس معطل کر دی
بیجنگ(اے ایف پی)دنیا کی بڑی چینی آئل ٹینکر کمپنی کوسکو شپنگ لنز نے خلیجی ممالک کیلئے اپنی سروس معطل کر دی ۔۔۔
، متحدہ عرب امارات، بحرین، سعودی عرب، عراق اور کویت کیلئے خدمات معطل کی گئیں ۔ کمپنی نے یہ فیصلہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور سمندری آمد و رفت پر اثرات کی وجہ سے کیا۔ کمپنی نے کہا ہے کہ صورتحال کو قریب سے مانیٹر کیا جا رہا ہے ۔