شامی فوج لبنان اور عراق کی سرحدوں پر تعینات
دمشق(اے ایف پی) شام نے بدھ کو لبنان اور عراق کی سرحدوں پر اپنے فوجی دستوں کو تعینات کر دیا ہے۔۔
تاکہ ایران جنگ کے اثرات کو قابو میں رکھا جا سکے ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق فوج ہومس صوبے کے قریب لبنان کی شیعہ اکثریتی سرحد پر بھی پہنچ رہی ہے ، جہاں حزب اللہ کی مضبوط موجودگی ہے ۔ شامی وزارت دفاع نے بیان دیا کہ یہ اقدامات سرحدوں کی حفاظت اور صورتحال کو قابو میں رکھنے کیلئے کیے گئے ہیں۔