جنگ میں 150امریکی فوجی زخمی ہوچکے
پہلے دو دنوں میں 5.6 ارب ڈالر کے ہتھیار اور گولہ بارود استعمال کیا گیا
واشنگٹن (رائٹرز) ایران کے ساتھ دس روزہ جنگ میں تقریباً 150 امریکی فوجی زخمی ہو چکے ہیں۔ یہ تعداد اب تک رپورٹ نہیں ہوئی تھی۔اس سے پہلے پینٹاگون نے صرف یہ بتایا تھا کہ 8 امریکی اہلکار شدید زخمی ہوئے ہیں۔جبکہ ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف حملوں کے پہلے دو دنوں میں 5اعشاریہ 6 ارب ڈالر کے ہتھیار اور گولہ بارود استعمال کیا گیا۔کانگریس کے اراکین جو جلد ہی جنگ کے لیے اضافی فنڈنگ کی منظوری دے سکتے ہیں، نے تشویش ظاہر کی ہے کہ یہ تنازع امریکی فوجی ذخائر کو ختم کر سکتا ہے ، خاص طور پر اس وقت جب دفاعی صنعت پہلے ہی طلب کو پورا کرنے میں مشکل میں ہے ۔