10وارداتیں،5شہری ساڑھے 16لاکھ نقدی سے محروم
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی 10وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے نقدی، موبائل فونز، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سے محروم کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے شاہدرہ ٹاؤن میں مصور سے 3لاکھ 65 ہزار روپے اور موبا ئل فون، ڈیفنس میں عبدالواجد سے 3لاکھ 45ہزار نقدی اور موبائل فون،باغبانپورہ میں ارسلان سے 3لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون،انارکلی میں ظفر سے 3لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون،گڑھی شاہو میں بلاول سے 3لاکھ 10ہزار نقدی اور موبائل فون چھین لیا ۔دوسری طرف نامعلوم افراد نے قلعہ گجر سنگھ اور نواب ٹاؤن سے 2گاڑیاں جبکہ مزنگ، برکی اور سبزہ زار سے 3موٹرسائیکلیں چوری کر لیں۔