یوکرین نے مشرقِ وسطیٰ کے تین ممالک میں ڈرون دفاعی ماہرین بھیج دئیے

یوکرین نے مشرقِ وسطیٰ کے تین ممالک  میں ڈرون دفاعی ماہرین بھیج دئیے

کیف (رائٹرز) یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا ہے کہ یوکرین نے ایران کے ڈرون حملوں سے نمٹنے میں مدد کیلئے قطر، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب میں فضائی دفاع کے ماہرین کی تین ٹیمیں بھیج دی ہیں۔

صدر زیلنسکی کے مطابق یہ پیشہ ور ٹیمیں جدید آلات سے لیس ہیں اور رواں ہفتے تک اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گی۔ رپورٹ کے مطابق خلیجی ممالک ایران کے حملہ آور ڈرونز کو مار گرانے کے لیے بڑی تعداد میں مہنگے فضائی دفاعی میزائل استعمال کر چکے ہیں، جس کے بعد انہوں نے یوکرین کی مہارت حاصل کرنے میں دلچسپی ظاہر کی۔یوکرین گزشتہ کئی برسوں سے روس کے حملوں کے دوران ایرانی ساختہ شاہد طرز کے ڈرونز کو مار گرانے کا تجربہ رکھتا ہے اور اس مقصد کے لیے چھوٹے ڈرونز، مختلف ہتھیاروں اور جیمنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتا رہا ہے ۔زیلنسکی کے مشیر کے مطابق یوکرینی ماہرین کو اردن میں واقع ایک امریکی فوجی اڈے پر بھی تعینات کیا جا چکا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں