سی سی ڈی سے مبینہ مقابلہ،کمسن بچی کا اغواکارہلاک
لاہور (کرائم رپورٹر )پنجاب پولیس کے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی )سے مبینہ مقابلے میں کمسن بچی کا اغواکارہلاک ہو گیا۔ش
لاہور (کرائم رپورٹر )پنجاب پولیس کے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی )سے مبینہ مقابلے میں کمسن بچی کا اغواکارہلاک ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کے ذیلی ادارے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ گزشتہ روز فائرنگ کے تبادلے میں اغوا کا ملزم واجد ہلاک ہو گیا جبکہ اس کا ساتھی فرارہونے میں کامیاب ہو گیا،پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر کے موقع سے فرارملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دیدی ہے ۔ ملزم واجد نے 2 سالہ بچی کو تاوان کیلئے اغوا کیا تھا،مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔