مرکنٹائل ایکسچینج میں 75 ارب سے زائد کے سودے
زیادہ کاروبار کروڈ آئل ، سی او ٹی ایس اوراین ایس ڈی کیو میں ہوا،رپورٹ
کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس)میں میٹلز، انرجی، سی او ٹی ایس، انڈائسز اور زرعی اجناس میں مجموعی کاروباری حجم 127,449 لاٹس رہا جبکہ کل مالیت 75.916 ارب روپے ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ کاروبار کروڈ آئل (50.528 ارب روپے )میں ہوا، اس کے بعد سی او ٹی ایس (7.143 ارب روپے )، این ایس ڈی کیو 100 (5.514 ارب روپے )، برینٹ (4.696 ارب روپے )، گولڈ (3.894 ارب روپے )، گندم (774.759 ملین روپے )، ایس اینڈ پی 500 (736.032 ملین روپے )، ڈی جے (654.695 ملین روپے )، جاپان ایکوٹی 225 (647.320 ملین روپے )، پلاٹینم (593.364 ملین روپے )، نیچرل گیس (390.974 ملین روپے )، کاپر (146.111 ملین روپے ) اور ایلومینم (86.189 ملین روپے ) شامل رہے۔