ڈالر کی قدر مزید کم، تولہ سونا 6 ہزار 200 روپے مہنگا

ڈالر کی قدر مزید کم، تولہ سونا 6 ہزار 200 روپے مہنگا

تولہ سونا5لاکھ 39ہزار 562،دس گرام 4لاکھ 62ہزار587کاہوگیا

کراچی(بزنس رپورٹر)انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو ڈالر کی قدر مزید گھٹ گئی ،ادھرعالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک پیسے کی کمی سے 279.36 روپے پر بند ہوا۔یاد رہے کہ پیر کو مقامی کرنسی 279.37 روپے پر بند ہوئی تھی۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 62 ڈالر کے اضافے سے 5 ہزار 168 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 6 ہزار 200 روپے کے بڑے اضافے سے 5 لاکھ 39 ہزار 562 روپے پر جاپہنچا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 5 ہزار 316 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 62 ہزار587 روپے ہوگئی۔ یاد رہے کہ پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت 6500 روپے کی کمی سے 5 لاکھ 33 ہزار 362 روپے ہوگئی تھی ۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 460 روپے کے اضافے سے 9 ہزار 354 روپے ہوگئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں