دالوں کی درآمدات میں 2.86 فیصد کمی

دالوں کی درآمدات  میں 2.86 فیصد کمی

اسلام آباد(اے پی پی)دالوں کی درآمدات میں جنوری 2026 کے دوران 2.86 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق اس دوران درآمدات کی مالیت 97.7 ملین ڈالر تک کم ہو گئی جبکہ جنوری 2025 میں دالوں کی درآمدات کی مالیت 100.5 ملین ڈالر رہی تھی ۔ اس طرح جنوری 2025 کے مقابلے میں جنوری 2026 کے دوران دالوں کی درآمدات میں 2.8 ملین ڈالر یعنی 3 فیصد کے قریب کمی ریکارڈ کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں