کوپ 31:موسمیاتی کانفرنس میں حتمی معاہدہ طے نہ پاسکا

کوپ 31:موسمیاتی کانفرنس  میں حتمی معاہدہ طے نہ پاسکا

انطالیہ (اے ایف پی) ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 میں ملکوں کے درمیان اختلافات کے باعث مشترکہ معاہدہ طے نہ پاسکا۔

کانفرنس کے صدر مراد کورم نے اتوار کو ترکیہ کے شہر انطالیہ میں اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے معاہدے پر اتفاق نہ ہونے کا اعتراف کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجوزہ متن کسی ملک پر مسلط نہیں کیا گیا تھا تاہم متعدد ممالک کے اعتراضات کے باعث اتفاق رائے ممکن نہ ہوسکا۔ کورم کے مطابق اتفاق نہ ہونے کی وجہ سے مجوزہ فیصلے منظور نہیں کیے گئے ۔یورپی یونین نے اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 پر تیل پیدا کرنے والے بعض ممالک کے غلبے پر تنقید کی ہے ۔ آئرلینڈ کے وزیر ماحولیات ڈارگ اوبرائن نے اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس کو بعض تیل پیدا کرنے والے ممالک نے ہائی جیک کرلیا۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی پالیسی کو زمینی حقائق کے مطابق بنانے اور حقیقت پسندانہ حکمت عملی اختیار کرنے کی ضرورت ہے ۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے عالمی ماحولیاتی مذاکرات بغیر اتفاق رائے ختم ہونے پر شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے ۔گوتریس کے مطابق فوسل فیول موسمیاتی بحران کی بنیادی وجہ ہیں اور کرہ ارض کی تباہی سے منافع کمانے والوں کو ماحول بچانے کی کوششوں کی شرائط طے کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...