پبی : شادی میں گولیاں چل گئیں، 3 افراد جاں بحق ، 2 راہگیر زخمی
جھگڑا ہوائی فائرنگ سے منع کرنے پر ہوا،مرنیوالوں میں باپ اور بیٹا بھی شامل
پبی (این این آئی)تھا نہ جلو زئی کے حدود شاہ کوٹ پایان میں دو گروپوں کے در میان شادی کی تقریب میں ہو ائی فائرنگ کر نے پر زبا نی تکرا ر ہو ئی جو جھگڑے کی صوت اختیار کر گئی ، اس دوران فائرنگ کی گئی جس سے باپ بیٹے سمیت 3 افراد جاں بحق اور دو راہگیر شدید زخمی ہو گئے ۔ ہو ائی فائرنگ سے منع کرنے پر حضرت حسین اور شاہد ولد خو شخال گروپ میں فائرنگ کا تبا دلہ ہو ا جس کے دوران ایک گروپ کے حضرت حسین اور دوسرے گروپ کے شا ہد اور اسکا بیٹا جاں بحق ہو گئے ، فائرنگ سے دو راہگیر شاہ روز اور ما جد نواز شد ید زخمی ہو گئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments