ڈاکوؤں کی شہریوں کو یرغمال بناکر لاکھوں کی لوٹ مار
گجرپورہ، ڈیفنس ، گوالمنڈی ، جوہرٹاؤن ودیگر علاقوں میں ڈکیتی کی وارداتیں مسلم ٹاؤن ، ستوکتلہ گاڑیاں ، اکبری ، شیراکوٹ ، برکی سے موٹرسائیکلیں چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتیں ،شہریوں کو یرغمال بناکر لاکھوں روپے کی نقدی، موبائل فونزسمیت قیمتی اشیا لوٹ لی گئیں، جبکہ 2گاڑیاں اور 3موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔ گجرپورہ میں فاروق سے 3لاکھ 60 ہزار روپے اور موبائل فون، ڈیفنس میں فخر سے 3لاکھ 56ہزار روپے اور موبائل فون، گوالمنڈی میں پشارت سے 3لاکھ 40ہزار روپے اور موبائل فون،جوہرٹاؤن میں غفار سے 3لاکھ 25ہزار روپے موبائل فون اور قیمتی سامان ،کوٹ لکھپت میں اویس سے 30 ہزار روپے اور موبائل فون چھینا گیا۔کاہنہ میں امجد سے 20 ہزار روپے ،مسلم ٹاؤن سے حسیب اور ستوکتلہ سے اختر کی گاڑیاں جبکہ اکبری منڈی سے یاسر، شیراکوٹ سے اخلاق اور برکی ہڈیارہ سے آفتاب کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments