حوثی میزائل فضا میں ہی تباہ کر دیا:سعودی فوجی اتحاد

حوثی میزائل فضا میں ہی تباہ کر دیا:سعودی فوجی اتحاد

مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے : ترک وزیرخارجہ کشیدگی کے دوران اتحادیوں کی سلامتی کا تحفظ یقینی بنائیں گے :ہاکان فیدان

ریاض (اے ایف پی)سعودی فوجی اتحادنے دعویٰ کیا ہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے بحیرہ احمر کے ساحلی علاقے کی طرف داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کردیا گیا۔ اتحادی فوج کے ترجمان ترکی المالکی کے مطابق فضائی دفاعی نظام نے میزائل کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی روک لیا۔ سعودی عرب کے مغربی علاقے میں ینبع آئل ٹرمینل اور جازان آئل ریفائنری سمیت اہم توانائی تنصیبات واقع ہیں۔ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا کہ مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران اتحادی ممالک کی سلامتی اور استحکام کا تحفظ یقینی بنائیں گے ۔ اپنے بیان میں کہا کہ مشرقِ وسطٰی میں جاری تنازعات اور عسکری کشیدگی کے اثرات پورے خطے پر مرتب ہو رہے ہیں ،سفارتی رابطوں کی اہمیت مزید بڑھ گئی ۔ خطے کے ممالک کو صورتحال کے مزید بگڑنے سے روکنے کے لیے ذمہ دارانہ طرزِ عمل اپنانا ہوگا ۔ انھوں نے واضح کیا کہ ترک حکومت نے ابھی تک یمن میں فوج بھیجنے کا فیصلہ نہیں کیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...