چینی ٹیلی کام کمپنیوں کی امریکی فون نمبرز تک براہ راست رسائی بند، چین کی مذمت
بیجنگ (اے ایف پی)چین نے امریکی حکومت کی جانب سے اپنی بڑی ٹیلی کام کمپنیوں کی امریکی فون نمبرز تک براہ راست رسائی محدود کرنے کے فیصلے کی شدید مذمت کی ہے ۔
چینی وزارت تجارت نے اقدام کو بدنیتی پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا کوئی ٹھوس جواز نہیں۔ امریکی فیڈرل کمیونیکیشن کمیشن نے جمعرات کو فیصلے کی منظوری دی تھی، جس سے چائنا یونیکوم، چائنا ٹیلی کام اور چائنا موبائل متاثر ہوں گی۔ بیجنگ نے واشنگٹن سے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے جوابی اقدامات کی بھی دھمکی دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments