سٹاک ایکسچینج : تاریخ کی دوسری بڑی تیزی، 978 ارب منافع

سٹاک ایکسچینج : تاریخ کی دوسری بڑی تیزی، 978 ارب منافع

9696 پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 100 انڈیکس 156177 پربند

کراچی (بزنس رپورٹر)سٹاک ایکسچینج میں رواں سال کی سب سے بڑی اور تاریخ کی دوسری بڑی تیزی ریکارڈ کی گئی ۔ 100انڈیکس 10نفسیاتی  حدیں بحال کرنے میں کامیاب رہا اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن 16 ہزار 601 ارب روپے سے بڑھ کر 17 ہزار 579 ارب روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔ ریکارڈ تیزی کے سبب 80فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور سرمایہ کاروں نے ایک ہی روز میں بدترین مندی کے تسلسل کے بعد بالآخر 978 ارب روپے کمالئے۔

مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی9ہزار 477پوائنٹس کی تاریخی تیزی رونماہوئی جبکہ کے ایس ای 30انڈیکس میں بھی 6اشاریہ 73 فیصد اضافے کے ساتھ 3ہزار 29پوائنٹس کا تاریخ ساز اضافہ ہوا جسکے فوری بعد انتظامیہ نے 100انڈیکس میں یکدم اپ سائیڈ اضافے پر ریگولیشنز کے تحت 9بجکر 22منٹ پر ایک گھنٹے کیلئے ٹریڈنگ معطل کردی جو 10بجکر 27منٹ پر دوبارہ بحال ہوئی ۔کاروبار کی بحالی پر مزید تیزی سے ایک موقع پر انڈیکس پہلی بار11873پوائنٹس کی ریکارڈ ساز تیزی سے 1لاکھ 58ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور کرگیا۔

واضح رہے اس سے قبل انڈیکس میں اتنا بڑا اضافہ کبھی نہیں دیکھا گیا۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 9696 پوائنٹس کے اضافے سے رواں سال کی سب سے بڑی تیزی اور تاریخ کی دوسری بڑی تیزی کے ساتھ 156177پوائنٹس پر بند ہوا،اسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس 3046 پوائنٹس کے اضافے سے 48043 پوائنٹس،کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 5221 پوائنٹس کے اضافے سے 93623پوائنٹس اور کے ایم آئی 30 انڈیکس 150330 پوائنٹس کے اضافے سے 225069پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری حجم پیر کی نسبت 22فیصد کم رہا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں