ڈومیسٹک کرکٹ میں باصلاحیت کھلاڑی موجود:یونس خان
پوری اننگ میں وکٹ پررکنا بھی ہوتا ہے ، سابق کپتان کی میڈیا سے گفتگو
لاہور(سپورٹس ڈیسک)سابق ٹیسٹ کپتان یونس خان اور راشد لطیف نے پاکستان کرکٹ کے حوالے سے لب کشائی کرتے ہوئے مستقبل میں اچھے نتائج کی امیدیں لگا لیں، سابق کپتان یونس خان نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں لا تعداد باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں،ان کرکٹرز کو مواقع دینے کی ضرورت ہے ۔نیو ملیر فالکن رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ سیزن 4 کی اختتامی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے یونس خان نے کہا کی پوری اننگ میں وکٹ پررکنا بھی ہوتا ہے ، عالمی ٹی ٹونٹی کپ میں سب سے زیادہ رنز جوڑنے والے صاحبزادہ فرحان اس کی بہترین مثال ہیں۔عالمی کپ میں ناقص کارکردگی پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں پر جرمانہ کی خبر پر یونس خان نے کہا کہ اگر یہ بات درست ہے تو کرکٹرز کو اس حوالے سے آواز بلند کرنا ہوگی۔