بمراہ نے سلو ڈلیوری کی ویریئیشن مجھ سے سیکھی ، ظہور خان کا انکشاف

 بمراہ نے سلو ڈلیوری کی ویریئیشن  مجھ سے سیکھی ، ظہور خان کا انکشاف

دبئی(سپورٹس ڈیسک)پاکستانی نژاد یو اے ای کرکٹر ظہور خان نے انکشاف کیا ہے کہ جسپریت بمراہ نے اپنی سلو ڈلیوری کی ویریئیشن 2019 میں ان سے سیکھی تھی۔۔

۔ایک پوڈ کاسٹ میں ظہور نے بتایا کہ جب وہ ممبئی انڈینز کے ساتھ کھیل رہے تھے ، تو انہوں نے ٹی ٹین میچ میں ویسٹ انڈیز کے لینڈل سمنز کے خلاف ایک میڈن اوور کرایا تھا جس میں پانچ سلو بالز کی تھیں جنہیں سمنز نہیں سمجھ پائے ۔بمراہ نے اس اوور کی ویڈیو دیکھی اور ان سے سلو بالز کے بارے میں پوچھا جس کے بعد پھر ظہور خان نے انہیں نیٹس میں اس تکنیک کے بارے میں سکھایا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں