مضبوط بینچ کسی بھی بڑی ٹیم کی کامیابی کی بنیاد :شاہد آفریدی
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کی جیت پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے ۔ٹی20 ورلڈ کپ کے فائنل کے حوالے سے اپنے ویڈیو بیان میں شاہد آفریدی نے ۔۔
کہا کہ بھارت اس ٹائٹل کا مکمل حق دار تھا کیونکہ اس کی ٹیم کا کمبی نیشن بہترین تھا اور بینچ پر موجود کھلاڑی بھی پلیئنگ الیون جتنے مضبوط تھے ۔انہوں نے کہاکہ مضبوط بینچ کسی بھی بڑی ٹیم کی کامیابی کی بنیاد ہوتی ہے ۔شاہد آفریدی نے سنجو سیمسن کی بیٹنگ کو ذمے دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اُنہوں نے موقع ملنے پر بہترین کارکردگی دکھائی۔ آفریدی نے ابھیشک شرما اور ایشان کشن کی کارکردگی کو بھی سراہا جبکہ جسپریت بمراہ کو بھارتی بولنگ کا ستون قرار دیا۔