مصنوعی ذہانت نے کھربوں روپے کی ٹیکس چوری پکڑ لی

مصنوعی ذہانت نے کھربوں روپے کی ٹیکس چوری پکڑ لی

راجستھان(نیٹ نیوز)مصنوعی ذہانت کا موثر استعمال انسانوں کے لیے انتہائی فائدہ مند ثابت ہو رہا ہے ۔

حال ہی میں اے آئی کی مدد سے کھربوں روپے کی ٹیکس چوری سامنے آ گئی ہے ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ انکم ٹیکس نے مصنوعی ذہانت اور سیٹلائٹ امیجنگ جیسی جدید ٹیکنالوجیز استعمال کرتے ہوئے زرعی زمین کی خرید و فروخت میں ہونے والی بڑے پیمانے کی ٹیکس چوری کا سراغ لگایا ہے ۔اس معاملے میں ریاست راجستھان میں تقریبا 900 افراد کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں اور انہیں اپنے انکم ٹیکس ریٹرن میں ترمیم کا موقع فراہم کیا گیا ہے ۔یہ تمام کیسز جے پور کے شہری علاقے اور اس کے اطراف تقریبا 8 کلومیٹر کے بفر زون میں ہونے والی زمین کی لین دین سے متعلق ہیں۔ اندازوں کے مطابق اس ٹیکس چوری کی مجموعی مالیت تقریبا 7 ہزار کروڑ بھارتی روپے ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں