فاریور کیمیکلز کا شہد کی مکھیوں پر تشویشناک اثر، نیاانکشاف
سڈنی(نیٹ نیوز)آسٹریلوی سائنس دانوں نے ایک تحقیق میں خبردار کیا ہے کہ۔۔۔
زہریلے ‘فارایور کیمیکلز’ شہد کی مکھیوں کے چھتے میں جمع ہو کر شہد کو متاثر کر کے انسانی صحت کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔پی ایف اوز کے نام سے پہچانے جانے والے یہ کیمیکلز داغ کی مذاحمت کرنے والے کپڑے ، نان سٹک برتن، آگ بجھانے والے فوم اور برقی آلات میں بڑی مقدار میں استعمال ہوتے ہیں ،محققین نے آسٹریلیا میں یورپی شہد کی مکھیوں کی کالونیوں پر پی ایف او ایس کے اثرات کا جائزہ لیا اور یہ دریافت کیا کہ اس مادے کے طویل عرصے تک سامنے رہنے سے شہد کی مکھیوں کے خلیات کے افعال کو کنٹرول کرنے والے چند اہم پروٹینز کے ایکسپریشن میں تبدیلی آ سکتی ہے ۔ مطالعے کی مصنفہ کیرولین سونٹر نے بتایا کہ نئی نسل کی کم عمر شہد کی مکھیوں کے جسمانی بافتوں میں پی ایف او ایس کی موجودگی پائی گئی ۔