پاکستان سپر لیگ 11 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا
لیگ کا انعقاد 26 مارچ سے 3 مئی تک ہوگا اور 44 میچز کھیلے جائیں گے
راولپنڈی(سپوررٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ 11 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔پی ایس ایل 11 کا انعقاد 26 مارچ سے 3 مئی تک ہوگا اور اس دوران 44 میچز کھیلے جائیں گے ۔ پی ایس ایل 11 میں پہلی بار 8 ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں 2 نئی ٹیمیں حیدرآباد کنگز مین اور راولپنڈی پنڈیز لیگ بھی شامل ہیں۔پی ایس ایل 11 میں ہر ٹیم لیگ مرحلے میں 10 میچز کھیلے گی جبکہ پلے آف 28 اپریل سے شروع ہوں گے ۔ پی ایس ایل 11 کے میچز 6 شہروں میں کھیلے جائیں گے ، فیصل آباد اور پشاور پہلی بار پی ایس ایل میچز کی میزبانی کریں گے جبکہ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ایک کوالیفائر سمیت 11 میچز کھیلے جائیں گے جبکہ قذافی سٹیڈیم لاہور میں ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے 15 میچز شیڈول ہیں۔فیصل آباد میں پہلی بار پی ایس ایل کے 7 میچز کھیلے جائیں گے ، پشاور کے عمران خان کرکٹ سٹیڈیم پہلی بار پی ایس ایل کی میزبانی کرے گا۔ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں چار میچز کھیلیں جائیں گے جن میں ملتان سلطانز ایکشن میں ہوں گے جبکہ نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل 11 کے 6 میچز شیڈول ہیں۔پی ایس ایل 11 میں 12 ڈبل ہیڈرز کھیلے جائیں گے ۔