راہوالی:چور گھر کے تالے توڑ کر ہزاروں روپے اور سامان لے گئے
راہوالی(نمائندہ دنیا )اہلخانہ کی عدم موجودگی میں چور گھر سے ہزاروں روپے ودیگر سامان چرا کر لے گئے ۔
محلہ مین بازاری کی رہائشی خاتون گلنازصبح نو بجے گھر کو تالا لگا کر ڈیوٹی پر چلی گئی جبکہ بچے سکول گئے ہو ئے تھے ، نامعلوم چور عدم موجود گی میں گھر میں داخل ہوکر 24ہزار اور دیگر سامان پرفیوم وغیرہ مالیت 15ہزار کا چرا کر لے گئے ،کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔