اگر جنگ ہوئی تو پیچھے نہیں ہٹیں گے :ایران پر حملے غیرقانونی ،شرمناک:شمالی کوریا

اگر جنگ ہوئی تو پیچھے نہیں  ہٹیں گے :ایران پر حملے  غیرقانونی ،شرمناک:شمالی کوریا

پیانگ یانگ(نیوز ایجنسیاں )شمالی کوریا کے صدر کیم جونگ ان نے امریکا ، اسرائیل اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ وہ جنگ نہیں چاہتے ، لیکن اگر جنگ ہوئی تو پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

کیم جونگ نے فوجی اہلکاروں کے اجتماع سے خطاب میں امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کو شرمناک اور غیرقانونی قرار دیا اور اپنے ملک کی فوجی طاقت کا حوالہ دیا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق شمالی کوریا ممکنہ طور پر ایران بحران کو اپنے جوہری پروگرام کے جواز کے طور پر پیش کر رہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں