بھارت:خامنہ ای کی شہادت پر جشن ، ہندوانتہاپسند کیخلاف مقدمہ
بلاس پور(این این آئی)بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ایک ہندو تنظیم کے رکن نے ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای کی شہادت کے واقعے پر مٹھائی تقسیم کی اور مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیز بیانات دئیے۔
پولیس نے ٹھاکر رام سنگھ کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ۔سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں ٹھاکر رام سنگھ کوایرانی سپریم لیڈر کی شہادت پر جشن مناتے اور مٹھائی تقسیم کرتے ہوئے دکھایاگیاہے ، رام سنگھ بھارتی مسلمانوں کو غدار قرار دے رہا ہے۔