چین ، شمالی کوریا کے درمیان 6سال بعد ٹرین سروس بحال

چین ، شمالی کوریا کے درمیان  6سال بعد ٹرین سروس بحال

بیجنگ(اے ایف پی)چین اور شمالی کوریا نے مسافر ٹرین سروس چھ سال بعد بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

حکام کے مطابق بیجنگ اور پیانگ یانگ کے درمیان ٹرینیں کل جمعرات سے دوبارہ چلنا شروع ہوں گی۔ دونوں ممالک کے درمیان ٹرین سروس 2020 میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سرحدیں بند ہونے پر معطل کر دی گئی تھی۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ نئی سروس سے دونوں ملکوں کے درمیان افراد کی آمدورفت، تجارت اور ثقافتی روابط کو فروغ ملے گا۔ ٹرینیں ہفتے میں چار دن چلیں گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں