ایران کا اسرائیل پر بیروت میں 4سفارتکار قتل کرنیکا الزام

ایران کا اسرائیل پر بیروت  میں 4سفارتکار قتل کرنیکا الزام

تہران (اے ایف پی)ایران نے اسرائیل پر بیروت کے ساحلی ہوٹل رامادا میں ہونے والے حملے میں چار ایرانی سفارتکاروں کے قتل کا الزام عائد کیا ہے۔

 یہ دعویٰ ایران کے مستقل مشن کی جانب سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو لکھے گئے خط میں کیا گیا۔ خط کے مطابق 8 مارچ 2026 کی صبح اسرائیلی انتظامیہ نے رامادا ہوٹل پر جان بوجھ کر دہشت گردانہ حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ایران کے چار سفارتکار شہید ہوئے ۔ ایران نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کرائی جائیں اور ذمہ داروں کو سزا دی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں