ایلون مسک کی مجموعی دولت 839ارب ڈالر تک پہنچ گئی
نیویارک (اے ایف پی) فوربز کے مطابق امریکی ارب پتی تاجر ایلون مسک کی مجموعی دولت 839 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے ، جو کسی بھی شخص کی اب تک کی سب سے زیادہ دولت ہے۔
گزشتہ ایک سال میں مسک کی دولت میں تقریباً 500ارب ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کی بڑی وجہ ٹیسلا اور اسپیس ایکس کی بڑھتی ہوئی مالیت ہے ۔ رپورٹ کے مطابق مسک مسلسل دوسرے سال بھی فوربز کی ارب پتیوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں اور وہ دنیا کے پہلے کھرب پتی بننے کی جانب بڑھ رہے ہیں۔