یورپی یونین :جوہری توانائی منصوبے کیلئے 20کروڑ یورو مختص
پیرس(اے ایف پی)صدر یورپی کمیشن ارسلا ڈیر لائین نے کہا کہ یورپ کے لیے شہری جوہری توانائی سے منہ موڑنا سٹریٹجک غلطی تھی۔
پیرس کے قریب نیوکلیئر انرجی سمٹ کے آغاز پر انہوں نے اعلان کیا کہ یورپی یونین جدت پر مبنی جوہری ٹیکنالوجیز میں سرمایہ کاری کی حمایت کے لیے 20کروڑ یورو کی گارنٹی فراہم کرے گی۔ ڈیر لائین نے کہا کہ یہ قابل اعتماد، کم اخراج والا اور سستا توانائی کا ذریعہ ہے جسے نظر انداز کرنا غلط تھا۔