تنزانیہ میں کشتی الٹنے سے محکمہ صحت کے 7 کارکن ہلاک

تنزانیہ میں کشتی الٹنے سے محکمہ صحت کے 7 کارکن ہلاک

دار السلام(اے ایف پی)تنزانیہ میں جھیل ٹانگانیکا پر شدید ہواؤں کے باعث ایک کشتی الٹ گئی جس میں محکمہ صحت کے 7 کارکن ہلاک ہو گئے۔

صدر سامیا سولوہ حسن کے دفتر کے مطابق یہ گروپ کاگونگا گاؤں میں طبی خدمات فراہم کرنے جا رہا تھا۔ حادثے میں چودہ افراد بچا لیے گئے جبکہ دو افراد ابھی لاپتا ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں