برطانیہ میں جاسوسی کے الزام میں دو افراد کی گرفتاری کے بعد ایرانی سفیر کی طلبی
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ میں ایران کے سفیر سید علی موسوی کو برطانوی دفتر خارجہ نے جاسوسی کے الزام میں دو افراد کی گرفتاری کے بعد طلب کیا ہے ۔۔
فارن، کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غیر ملکی انٹیلی جنس سروس کو مدد فراہم کرنے کے شبہ میں دو افراد پر فرد جرم عائد کرنے کے فیصلے کے بعد انہیں دفترِ خارجہ طلب کیا گیا۔40 سالہ نعمت اللہ شاہسوانی اور 22 سالہ علی رضا فراساتی کو اس ماہ کے آغاز میں ایران سے متعلق ایک تفتیش کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔ ان دونوں پر الزام ہے کہ انہوں نے برطانیہ میں قدیم ترین یہودی عبادت گاہ سمیت متعدد اہداف کی جاسوسی کی تھی۔