لندن:یہودی کمیونٹی ایمبولینس سروس کی 4 گاڑیاں جلادی گئیں
گولڈرز گرین (اے ایف پی)لندن کے علاقے گولڈرز گرین میں یہودی کمیونٹی کی 4 ایمبولینسز کو آگ لگادی گئی۔۔
پولیس کے مطابق واقعے کو ابتدائی طور پر یہود مخالف نفرت انگیز جرم تصور کیا جا رہا ہے ، واقعہ پیر کی صبح پیش آیا۔مقامی افراد نے خدشہ ظاہر کیا کہ یہ حملہ کمیونٹی کے خلاف بڑھتے ہوئے تعصب کی نشانی ہے ، یہودی کمیونٹی کو نشانہ بنانا معمول بن چکا ہے ، لیکن ایمبولینسز پر حملہ کرنے پر حیرت ہے ۔ حادثے کے بعدیہودی کمیونٹی میں خوف اور تشویش کی فضا ہے ۔