ایرانی جوہری پروگرام اور ہمسایہ ممالک پر حملوں کے مسائل کو حل نہ کرنیوالی جنگ بندی قبول نہیں:امارات

ایرانی جوہری پروگرام اور ہمسایہ ممالک  پر حملوں کے مسائل کو حل نہ کرنیوالی جنگ بندی قبول نہیں:امارات

ابوظبی(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات نے خبردار کیا ہے کہ ایسی جنگ بندی جو خطے کے بنیادی مسائل خصوصاً ایرانکے جوہری پروگرام اور ‘وہ میزائل اور ڈرون جو اب بھی ہم اور دیگر ممالک پر برس رہے ہیں’ کو حل نہ کرے۔۔

 ، وہ قابلِ قبول نہیں ہوگی۔یو اے ای کے صدر کے سینئر مشیر ڈاکٹر انور قرقاش نے ایک بریفنگ میں کہا ان کا ملک جنگ کے خاتمے کا خواہش مند ہے ، لیکن ایسا خاتمہ نہیں چاہتا جو مستقبل میں خطے میں مسلسل عدم استحکام پیدا کرے ۔ایران نے اس جنگ کے دوران آبنائے ہرمز پر سخت کنٹرول رکھا ہوا ہے ۔ اگرچہ چند ٹینکر روزانہ گزر رہے ہیں، لیکن یہ تعداد معمول کے مقابلے میں بہت کم ہے ۔انور قرقاش نے کہا کہ ایران کی موجودہ حکمتِ عملی کا نتیجہ یہ نکلے گا کہ خلیجی ممالک کی سکیورٹی مزید امریکا کے ساتھ جڑ جائے گی، کم نہیں ہوگی، اور خطے میں اسرائیلی اثر و رسوخ بھی بڑھ سکتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یو اے ای امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات کو ‘مزید مضبوط’ کرے گا۔انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کو کسی ایک ملک کا محتاج نہیں بنایا جا سکتا، یہ بھی واضح کیا کہ اگرچہ یو اے ای خود کوئی بحری فورس تعینات کرنے کیلئے تیار نہیں، لیکن وہ کسی بھی امریکی یا بین الاقوامی کوشش کا حصہ بنے گا جو آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کو محفوظ بنانے کیلئے ہو۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں