مشرق وسطیٰ جنگ ، متاثرہ ممالک کو 20 سے 50 ارب ڈالر مالی امداد کی ضرورت :آئی ایم ایف
واشنگٹن(اے ایف پی)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی جنگ سے متاثرہ ممالک کو فوری طور پر 20 سے 50 ارب ڈالر کی مالی امداد کی ضرورت پڑ سکتی ہے ۔۔
آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جورجیوا نے خبردار کیا کہ خوراک کی کمی اور سپلائی چین کی رکاوٹیں کم از کم ساڑھے 4کروڑ افراد کو متاثر کریں گی۔انہوں نے کہا کہ حالیہ جنگ کے اقتصادی اثرات دیرپا ہوں گے اور عالمی نمو کی پیش گوئی کم کر دی جائے گی، خاص طور پر کم آمدنی والے توانائی درآمد کنندگان سخت متاثر ہوں گے ۔