روس نے 1000فوجیوں کی لاشیں یوکرین کو واپس کر دیں
کیف(اے ایف پی)روس نے یوکرین کو 1000 فوجیوں کی لاشیں واپس کر دیں ، جبکہ کیف نے 41 روسی فوجیوں کی لاشیں ماسکو کے حوالے کیں ۔۔۔
لاشوں کے تبادلے چار سالہ جنگ کے دوران تعاون کے چند پہلوؤں میں سے ایک ہیں۔ روسی میڈیا نے سفید بیگ میں لاشیں منتقل کرتے ہوئے ویڈیو جاری کی۔یوکرین نے کہا کہ شناخت کے بعد لاشیں اہلخانہ کو دی جائیں گی۔ ادھر روس کی سپریم کورٹ نے جمعرات کو نوبل انعام یافتہ انسانی حقوق گروپ"میموریل" کو انتہا پسند تنظیم قرار دے دیا، جس سے حکومت کے لیے اس کے حامیوں کے خلاف کارروائی آسان ہو گئی۔